top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

تجاوزات کے خاتمے کے لیے نیشنل ہاٸی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا مشترکہ آپریشن

تجاوزات کے خاتمے کیلیے نیشنل ہاٸی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا NHA,RDA اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن

روات اور سواں کے درمیان ٹریفک سے متعلقہ مساٸل کو مدنظر رکھتے ہوے تجاوزات کے خاتمے کیلیے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) تجاوزات کے خاتمے کیلیے نیشنل ہاٸی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا NHA,RDA اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشن روات اور سواں کے درمیان ٹریفک سے متعلقہ مساٸل کو مدنظر رکھتے ہوے سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو سجاد حسین بھٹی کی آٸی جی نیشنل ہاٸی ویز اینڈموٹروے پولیس خالد محمود کی ہدایات پر تجاوزات کے خاتمے کیلیے NHA, RDA اورضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایک مشترکہ مہم کا آغاز 16 فروری سے کر دیا گیا ہے۔اس ضمن میں موٹروے پولیس سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو نے DSP بیٹ5 شہزاداسلم کی زیر سربراہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو دوران آپریشن متعلقہ اداروں کے ساتھ روابط کے ساتھ ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروٸی عمل میں لاۓ گی۔اس مہم کے دوران ٹریفک کی روانی میں حاٸل ہونے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹایا جاۓگا۔جی ٹی روڈ کے اطراف میں غیرقانونی طور پہ کی گٸی تمام تعمیرات کو ہٹایا جاۓ گا۔اس مہم کے آغاز سے پہلے غیر قانونی تجاوزات کرنے والے تمام افراد کو باقاعدہ طور پہ نوٹس بھی دیے گے ہیں۔غیر قانونی طور پہ جی ٹی روڈ پہ پارک ہونے والی گاڑیوں کو ہٹانے کی غرض سے DHA اور NHA کی طرف سے موٹروے پولیس کو چھ عدد فوک لفٹر بھی مہیا کیے گے ہیں تاکہ جی ٹی روڈ پہ غیرقانونی طور پہ پارک کی جانے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارواٸی کی جاسکے۔تجاوزات کے خاتمے کے بعد اگلے مرحلے میں جی ٹی روڈ کو کھلا کرنے کے ساتھ ساتھ سروس روڈ کی تعمیر کا کام بھی شروع کیا جاۓ گا۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page