top of page

تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 9قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 25ہزار 800روپے،7عدد موبائل برآمد



جہلم(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk )ایس ایچ او للہ عبدالرحمان اور ٹیم کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،تفصیلات کے مطابق 09ملزمان گرفتار،تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 09قمار باز گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد اسلم ،عبدالمجید ،محمد فاروق ،شفاعت علی،لال خان ،محمد عنایت،غلام عباس، ساجد اقبال اور منور عباس کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 25ہزار 800روپے،07عدد موبائل فونز،52تاش کے پتے اور چارجنگ والی لائٹ برآمد،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

0 comments
bottom of page