آج بروز ہفتہ 15/06/2024 کو عید سے پہلے اخری ورکنگ ڈے پر احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور میں 37 تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ لگایا گیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اب تک یہ احمد تھیلیسیمیا ہسپتال میں ایک دن میں بلڈ ٹرانسفیوژن کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ عید سے پہلے ان دنوں میں جب بڑے بڑے ادارے بلڈ لگانے سے معذرت کر رہے ہوتے ہیں احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کا یہ خاصہ ہے کہ ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو بلڈ لگایا جاتا ہے۔ اس بار بھی عید سے قبل رابطہ کرنے والے تمام بچوں کو بلڈ لگا دیا گیا ہے اپنی ڈیلی ٹرانسفیوژن کپیسٹی پوری ہونے کے باوجود ایک ہی دن میں 37 تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ لگا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑا گیا ہے۔ تھیلیسیمیا کے یہ مریض بچے ہمارے لیے بہت اہم ہیں ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی تہوار بالخصوص عیدین پر یہ بچے ہمارے بچوں کی طرح کھیل کود سکیں اور اس تہوار کو اپنے گھر والوں، اہل و عیال کے ساتھ انجوائے کر سکیں۔الحمدللہ افتتاح سے لے کر اب تک 16 ماہ میں 4 ہزار سے زائد بلڈ بیگ لگائے جا چکے ہیں جو کہ ہمارے ادارے اور ہمارے ڈونرز کے لیے اطمنان کا باعث ہے۔ احمد تھیلیسیمیا ہسپتال میں محفوظ اور مکمل سکریننگ شدہ خون لگایا جاتا ہے۔ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال میں رجسٹرڈ بچوں کی مکمل نگہداشت کی جاتی ہے اور بلڈ ٹرانسفیوژن کے عالمی معیار کے مطابق بلڈ لگایا جاتا ہے۔ ہم اپ احباب تمام بلڈ ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جن کے عطیات کی بدولت خدمت کا یہ سفر جاری ہے اللہ تعالی ہماری یہ محنت قبول فرمائے آمین یارب العالمین ♥️
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comentários