top of page

بیکری کا عجوہ نام کیوں رکھا، پولیس نے عوام کے ساتھ جعل سازی کا منصوبہ بے نقاب کر دیا ،مقدمہ درج



جہلم ( مصطفیٰ بٹ سے ) کالا گجراں پولیس نے عوام کے ساتھ جعل سازی کا منصوبہ بے نقاب کر دیا تھانہ کالا گجراں کی حدود میں جی ٹی روڈ کالا گجراں جہلم کے مقام پہ واقع بلڈنگ میں یو مارٹ کی منتقلی کے بعد عجوہ بیکرز کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف جعل سازی اور کاپی رائٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا .جہلم پولیس نے جی ٹی روڈ پہ نصب عجوہ کے نام سے نصب بورڈ قبضے میں لے لیے اور کاروائی شروع کر دی .ایف آئی آر کے مطابق جہلم کینٹ چوک پہ واقع عجوہ بیکرز اینڈ ریسٹورنٹ کا نام استعمال کر کے عوام سے دھوکہ دہی کی جا رہی تھی .ساجد حسین چوہدری کی درخواست پر تھانہ کالا گجراں پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے نزاكت علی۔ساجد محمود ۔اور عاصم محمود کے خلاف 483 ت پ / 506 ت پ / 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور جی ٹی روڈ پر نصب کیۓ گے بورڈ اتار کر اپنے قبضے میں لے لیۓ اور ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع دی ہے ۔






0 comments
bottom of page