top of page

بیٹا اپنے باپ کی تاریخ پیدائش والے دن پیدا ہو گیا مگر اس میں اتنا حیرت انگیز کیا ہے؟َ

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں باپ کی تاریخ پیدائش 29 فروری کے دن ہی بیٹا پیدا ہو گیا مگر ایسا حیرت انگیز اس لئے ہے کہ ایسا ہونا تقریبا ناممکن ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی شہری ڈیلن گلاس 29 فروری 1986 کو پیدا ہوئے تھے، لیپ سال کی اس تاریخ کو کسی فرد کے پیدا ہونے کا امکان 1461 میں سے صرف ایک فیصد ہوتا ہے اور اسی تاریخ کو کسی فرد کی اولاد کا پیدا ہونا تقریبا نا ممکن ہوتا ہے۔

والد ڈیلن گلاس کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش لیپ سال کی 29 تاریخ کو ہونا حیران کن اتفاق ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page