top of page
Writer's pictureJhelum News

بیوہ بہنیں نرگس یاسمین اور رسولاں بی کے گھر چوری کی واردات،تھانہ جلالپورشریف پولیس کو اہم کامیابی حاصل ، گھریلو ملازمہ کی نشاندہی پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

جلالپورشریف ( کرم شہزاد مغل ) تھانہ جلالپورشریف کے علاقے پنڈی سید پور میں ھونے والی چوری کی بڑی واردات کی تحقیقات میں تھانہ جلالپورشریف پولیس کو اہم کامیابی حاصل ھوئی ھے گزشتہ ماہ مورخہ 19 فروری 2024 کو پنڈی سید پور کی رہاٸشی دو بیوہ بہنیں نرگس یاسمین اور رسولاں بی بی جو کہ محکمہ ایجوکیشن کی ریٹاٸرڈ ہیں کے گھر چوری کی واردات ھوئی جس میں گھر میں پڑا 10 تولے سونا اور نقد رقم چوری ھوٸی جس پر تھانہ جلالپورشریف پولیس نے ملک قاسم عباس کی مدعیت میں 457/380 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی ہدایات پر عمل کرتے ھوٸے تھانہ جلالپورشریف میں تعینات دبنگ تفتیشی افسر ASI فخر عباس اور SHO چوہدری عبدالرحمٰن نے تحقیقات کا آغاز متاثرہ خواتین کے گھر میں صفاٸی ستھراٸی کا کام کرنے والی ملازمہ سے کیا تو تمام کہانی کھل کر سامنے آ گٸی گھریلو ملازمہ کی نشاندہی پر پولیس نے پنڈی سید پور کے رہاٸشی دو بھاٸیوں اسجد علی اور سعد علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9 لاکھ روپے مالیتی گھریلو سامان 3 لاکھ مالیتی سونا اور 4 عدد موباٸل فون مالیتی 3 لاکھ 60 ہزار برآمد کر لٸے اہل علاقہ نے تھانہ جلالپورشریف پولیس کو اہم کامیابی پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ھوٸے امید ظاہر کی کہ پولیس آٸندہ بھی دل جوٸی اور لگن کے ساتھ جراٸم پیشہ عناصر کی سرکوبی جاری رکھے گی۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page