محمد زاہد خورشید سے
گجرات پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر کی کاروائی!ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب بین الضلاعی گینگ کے 2کارندے گرفتار، 5تولہ طلائی زیورات،4لاکھ 15 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد.تفصیلات کے مطابق مورخہ 27.09.23 کو ائیرپورٹ سے آنے والی اوورسیز فیملی کو 4 مسلح افراد نے پبی کے مقام پرروک کر نقدی اور طلائی زیورات چھین لئے تھے۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے اس گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیرمدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرانسپکٹر عدنان شہزاد اور دیگر پولیس جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت،اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث گینگ کے 2کارندوں کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔عبدالمقیت 2۔محمد بلال شامل ہیں۔دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ ائیرپورٹ سے آنے والی فیملیز کا پیچھا کرتے اورلوٹ لیتے تھے۔جن کے قبضہ سے 5تولہ طلائی زیورات اور 4لاکھ 15ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ2عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
コメント