بین الاقوامی لیڈر عمران خان کو حکومت وقت نے جیل میں ڈال کر عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے ہر سیاسی سماجی بحران کی وجہ نا انصافی ہے عمران خان نام ہے انصاف کا ہم اپنے قائد کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے اپنے علاقے کی خدمات جاری رکھیں گے مرزا جمشید اشرف حیال
جہلم(جرار حسین میرسے ) مرزا جمشید اشرف حیال سابق چیئرمین یو سی ڈومیلی نے تحصیل پریس کلب دینہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی لیڈر عمران خان کو حکومت وقت نے جیل میں ڈال کر عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے ہر سیاسی سماجی بحران کی وجہ نا انصافی ہے عمران خان نام ہے انصاف کا ہم اپنے قائد کی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے اپنے علاقے کی خدمات جاری رکھیں گے انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عوام کے ساتھ انصاف ہو زیادتی نا ہو انہوں نے مزید کہا کہ میں نے میں نے بحیثیت چیئرمین راستوں کی بحالی تعلیم کے فروغ صحت کے حوالے سے خدمات اور جنگلات کا تحفظ سر انجام دی ہیں انشاء اللہ چئیرمن بن کر دوبارہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا میں عوام کی خدمت کرنا عبادت سمجھتا ہوں اور یہی سیاست میں آنے کا اصل مقصد ہے
Comments