پنڈدانخان(تحصیل رپورٹر) تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ دھریالہ جالپ ،پننوال اور پنڈی سیدپورمیں بیمار جانوروں کا تعفن زدہ گوشت فروخت ہونے لگا ،سینٹری انسپیکٹرز صرف تنخواہ لینے کی حد تک محدود ،گوشت کی کوالٹی چیک کرنے سے قاصر ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف فوری ایکشن لے عوام کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے مختف علاقہ دھریالہ جالپ،پننوال،پنڈی سیدپور میں سرعام بیمار جانوروں کا بدبودار گوشت دھڑلے سے فروخت ہونے لگا ،جبکہ ریٹ بھی آٹھ سو روپے کلو ھے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جن تحصیل سینٹری انسپکٹرز کی یہاں ڈیوٹی ھے انہوں نے اپنے سائیڈ بزنس بنا رکھے ہیں انکے پاس اتنا ٹائم نہیں کے وہ ڈیوٹی کو ڈیوٹی سمجھ کر سرانجام دیں ،عوام کی نظریں اب اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کی طرف ٹک گئی ہیں کہ وہ ایسے قصابوں کے خلاف ایکشن لیں جو انسانی صحتوں کے ساتھ کھیل رھے ھیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
댓글