top of page
Writer's pictureJhelum News

بڑھتی مہنگائی اور مہنگی بجلی نے کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔راجہ شاہد

بڑھتی مہنگائی اور مہنگی بجلی نے کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔راجہ شاہد

ہمارے روزمرہ استعمال والی کاسمٹکس پر اگر تھوڑا سا بھی ٹیکس لگتا ہے تو کمپنیاں اس چیز کے ریٹ میں ہزاروں گنا بڑھا دیتی ہے

مہنگی کاسمٹکس کی وجہ سے ہمارا منافع زیروں پر چلا گیا ہے کاروبار کے یہ حالات ہیں کہ دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گی ہے

اوپر سے بجلی کے بل جو پہلے دو تین ہزار تھا اب چالیس چالیس ہزار تک جا پہنچا ہے جسے ادا کرنا ہمارے لیے مشکل ہی نہیں ناممکن


جہلم (دلنواز احمد۔ Jhelumnews.uk )آل پاکستان سلیمانی ہیرڈریسرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راجہ شاہد نے کہا ہے کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی اور مہنگی بجلی نے ہمارے کاروبار کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے بجلی کے بلوں نے ہیرڈریسرز جو مزودور طبقہ ہے ان کی کمرتوڑ کے رکھ دی ہے ہمارے کام کی پہلے ہی اجرت نہ ہونے کے برابر ہے اس پر بے تحاشہ ٹیکس ہمیں دوکانیں بند کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ہمارے روزمرہ استعمال والی کاسمٹکس پر اگر تھوڑا سا بھی ٹیکس لگتا ہے تو کمپنیاں اس چیز کے ریٹ میں ہزاروں گنا اضافہ کرکے ہمیں سیل کرتی ہیں ان کو کوئی پوچھتا بھی نہیں کیونکہ وہ بھی بڑے سرمایہ دار لوگوں کے کام ہیں جن کے تعلقات اوپر تک ہوتے ہیں مہنگی کاسمٹکس کی وجہ سے ہمارا منافع زیروں پر چلا گیا ہے کاروبار کے یہ حالات ہیں کہ دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہو گی ہے اوپر سے بجلی کے بل جو پہلے دو تین ہزار تھا اب چالیس چالیس ہزار تک جا پہنچا ہے جسے ادا کرنا ہمارے لیے مشکل ہی نہیں ناممکن ہو گیا ہے کافی سارے ہیرڈریسرز ان حالات کی وجہ سے یہ کام ہی چھوڑ رہے ہیں کیونکہ اس میں اجرت بہت کم ہے راجہ شاہد نے مزید بات کرتے ہوے کہا ہم پر جو ظالمانہ سیل ٹیکس لگایا ہوا ہے اسے ختم کیا جاے کیونکہ ہم کوئی چیز بیچتے ہی نہیںہم تو خدمات دیتے ہیں سیل ٹیکس تو ہم جو سامان خریدتے ہیں اس پر پہلے ہی ادا کرچکے ہوتے ہیں اسی طرح ہمارے اکثریت بھائی دوکاندارایسے ہیں جو کرایہ کی دوکانوں میں کاروبار کرتے ہیں جو دن بدان کرائے بڑھنے سے پہلے ہی پریشان ہیں اسی طرح ہماری جس شاپ پر پانچ دس کاریگر کام کرتے تھے کام نہ ہونے کی وجہ وہاں اب دوتین بندے کام کررہے ہیں باقی بیروزگار ہوکر پھررہے ہیں ہم اپنے ریٹ نہیں بڑا سکتے اگر اس مہنگائی کے طوفان میں ریٹ بڑھا دیں تو ہمارے کاروبار بری طرح متاثر ہونگے اور عوام الناس کے لیے مزید پریشانی کا باعث ہوگا حکومت ہمیں اگر کوئی ریلیف نہیں دے سکتی تو کم ازکم ہمارا جائز مطالبہ پورا کرے بجلی کے بلوں پر ناجائیز ٹیکس ختم کر کے ہمیں جینے کا حق دیا جاے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page