top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

بڑاگواہ،سرکل کبڈی میں جہلم کلب نے گجرات کلب کو بڑی لیڈ سے شکست دیدی

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن Jhelumnews.uk )بڑاگواہ،سرکل کبڈی میں جہلم کلب نے گجرات کلب کو بڑی لیڈ سے شکست دیدی۔کامیاب پر جہلم ٹیم کا خوب جشن،بھنگڑے ڈالے گٸے۔نوٹ نچھاور کٸے گٸے۔راجہ انورکیانی،ملک ربنواز،چوہدری تصدق اور راجہ عاصم کیانی کی بطور مہمان خصوصی شرکت تفصيلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں سرکل کبڈی کا انعقاد کیاگیا۔جس میں جہلم کلب اور گجرات کلب کے مابین مقابلہ ہوا۔پہلےراٶنڈ میں دونوں ٹیمیں برابر رہی،جبکہ دوسرے راٶنڈ میں جہلم کلب نے گجرات کلب کو بڑی لیڈ سے شکست دے کرٹاٸیٹل اپنے نام کرلیا۔اس کبڈی میں سابق ہیڈماسٹر راجہ انور کیانی،سابق چیٸر مین یوسی نگیال ملک ربنواز،راجہ عاصم کیانی اور چوہدری تصدق سابق کسان کونسلر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اور کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی گٸی۔اس کبڈی میں سابق کبڈر کے کھلاڑیوں سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کٸے گٸے تھے اور اے ایس ایز اور چار کانسٹيبل ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔شاٸقین کیلیے کھانے پینے کے اسٹال بھی لگاٸے گٸے تھے۔کامیاب ٹیم میں مہمانوں نے اپنے انعامات تقسیم کٸے۔انکے علاوہ بیسٹ پلیٸر،بیسٹ چھاپی کو بھی انعام سے نوازا گیا۔اس موقع پر مختلف لوگوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تمانچےدار کبڈی کوختم کرکے سرکل کبڈی کے فروخت کو ترجيح دی جارہی ہے یہ ہماری انٹرنيشنل کھیل بھی ہے۔تمانچےدار کبڈی میں دونمبری بہت ہوتی ہے اور لڑاٸی جھگڑے زیادہ ہوتے ہیں۔ہم ان نوجوان کھلاڑیوں کیلیے ہرقسم کی مدد کیلیے ہروقت تیار ہیں۔ہمارا مشن میدان آباد ہوں ہسپتال ویران ہوں کامیابی سے جاری ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page