جہلم( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) بول کو بولنے دو ، جہلم پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں صحافیوں کی نعرے بازی ، صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے بول نیوز کی بندش اور چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کے خلاف انتقامی کاروائیاں بند کرنے کامطالبہ کیا ۔ شرکاء نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رھے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کی آوازکو دبایا نہں سکتا ۔ شعیب شیخ کی بلاجواز گرفتاری قابل مزمت ھے ۔ جہلم کے صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ شعیب شیخ کو فوری رہا کیا جائے۔بول کی بندش بھی بول کو بولنے سے باز رکھنے کے مترادف ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ جہلم پریس کلب کے صحافی شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ احتجاجی مظاہرے میں شہباز بٹ آج ٹیوی ، راجہ جہانزیب کے ٹو ٹیوی ، ڈاکٹر اعجاز اعوان بیورو چیف میٹرو واچ ، یاسر صدیق نیوز الرٹ ، ملک فدا دنیا ٹیوی ، مصطفی بٹ ،راجہ وحید سنو ٹیوی ، یاسر فہمید بول نیوز ، زین بٹ ، بلال رضا حافظ امتیاز سماء ٹیوی ، عامر کیانی 24 اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔
top of page
bottom of page
Comments