top of page

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے میٹرک (دسویں جماعت) کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کیلئے طلباء کی رول نمبر سلپ جاری کردیں

دینہ ( رانا عاصم سے) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی نے میٹرک (دسویں جماعت) کے پہلے سالانہ امتحان 2024 کیلئے طلباء کی رول نمبر سلپ جاری کردیں۔ امتحان کا آغاز یکم مارچ 2024 سے ہوگا، تمام پرائیویٹ طلباء اور سرکاری سکولوں کے طلباء کے لیے امتحانی پرچے میں بیٹھنے کے لیے اپنی رول نمبر سلپس لینا لازمی ہے۔ راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے ریگولر اور پرائیویٹ طلباء کے لیے رول نمبر سلپ حاصل کرنے کیلئے ویب سائٹ کا لنک جاری کر دیا ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی رول نمبر سلپ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ ریگولر طلباء رول نمبر سلپس اپنے متعلقہ سکول کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ سرکاری سکولوں کے طلباء کو امتحانات سے قبل ان کی رول نمبر سلپس ان کے سکول فراہم کر دیں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page