top of page

بندہ مومن کو جب مضبوط تعلق مع اللہ نصیب ہو جائے تووہ ہر شئے سے مستغنی ہو جاتا ہے۔امیرعبدالقدیر اعوان


جہلم( ادریس چودھری)بندہ مومن کو جب مضبوط تعلق مع اللہ نصیب ہو جائے تو وہ ہر شئے سے مستغنی ہو جاتا ہے۔امیر عبدالقدیر اعوان

والدین بھی اگر دین کے خلاف حکم دیں تو نہیں ماننا چاہیے لیکن حسنِ معاشرت کے تحت ان کی خدمت اور اطاعت کی جائے اور جب بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کے ساتھ انتہائی شفقت اور پیار سے پیش آیا جائے ان کے سامنے اُف تک نہ کیا جائے۔اپنے کسی عمل میں شرک کو نہ آنے دیا جائے چاہے وہ ظاہری ہو یا شرکِ خفی ہو۔اللہ کریم نہاں خانہ دل سے اُٹھنے والے خیالات تک کو بھی جانتے ہیں۔ہر ایک کو اپنے ہر عمل کا روز محشر حساب دینا ہو گا۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع سالکین سے خطاب

انہوں نے کہا کہ نماز کا پابندی بندہ مومن میں یہ وصف پیدا کرتی ہے کہ وہ نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے ایسے بندے کو اللہ کریم آنے والی رکاوٹوں میں اللہ کریم صبر عطا فرماتے ہیں۔اس سب کا عملی طور پر بجا لانا ہمت کا کام ہے زمین پر اکٹر اور ضرور سے نہ چلا جائے کیونکہ اللہ کریم تکبر کرنے والے کو پسند نہیں فرماتے۔اللہ کریم ہر پہلومیں ہماری راہنمائی فرماتے ہیں۔یہ اللہ کریم کا احسان ہے کہ قرآن کریم عطا فرمایا۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page