top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

بم یا سلنڈر۔تحصیل دینہ میں اکثر ایجنسیوں کے پاس غیر معیاری سلنڈر۔کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دینہ (پروفیسر خورشید علی ڈار) حکومت پاکستان کے پاس اتنے ایٹم بم نہیں ہیں جتنے شہر دینہ کی سلنڈروں کی ایجنسیوں کے پاس ہیں ناقص سلنڈر کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں سماجی زعماء دینہ نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیں ان ایام میں اکثر سلنڈروں کی ایجنسیوں کے پاس غیر معیاری سیلنڈر ہیں ان سلنڈروں پر مستند اسٹیمپ وغیرہ نہیں ہوتی یہ غیر معیاری سلنڈر کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں شاید ہی کوئی ایسی ایجنسی ہو جہاں سلنڈر 11 کے جی گیس رکھتا ہو گیس ہر حالت میں 10/11 کے قریب ہو گی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر گیس سلنڈر فروخت نہیں کیا جا رہے سماجی زعماء دینہ نے مذکورہ خدشات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر سے اپیل کی ہے کہ مروجہ قوانین کے تحت ان کو نا صرف بھاری جرمانہ کیا جائے بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر کا درج ہونا انتہائی ضروری ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page