top of page

بل بجلی ۔ قیمتیں کم کرو۔دینہ میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ میں جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی ، حکمران 220ارب روپے کا مفت پٹرول اور 50ارب روپے کی مفت بجلی عوام کے پیسوں کی خرچ کرتے ہیں کہاں گئے ووٹ مانگنے والے آج وہ چھپتے بھر رہے ہیں دینہ کی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا جانتے ہیں پاکستان کے اندر گیس کے ذخائر اور سستی بجلی پیدا ہوتی ہے مگر ان چوروں نے عوام کا خون نچوڑنے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور ان کی جیبوں سے پیسے نکال کر اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں شہباز شریف کہتے تھے کہ عوام کو آٹا نہ ملا تو میں کپڑے بیچ کر دوں گا اور یہ بھی کہا تھا کہ پٹرول مہنگا ہو گا تو وزیر اعظم چور ہو گا عوام ان کا بائیکاٹ کرے لوگ گھروں کا سامان بیچ کر اپنی عزتیں بچاتے پھر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے دینہ مین چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ چوروں کوووٹ دیں گے تو ایسا ہی ہو گا چیئر مین سینٹ کے لان کے اندر 4اے سی لگا کر بیٹھتا ہے آپ لوگ بکریاں ، موٹرسائیکل اور دیگر اشیاء بیچ کر بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں یہ لوگ آپ کو استعمال کرتے ہیں جب الیکشن آتا ہے یہ ٹولہ غریبوں کا آدمی بن کے سامنے آ جاتا ہے عوام نلکے کا پانی پیتے ہیں یہ منرل واٹر کا پانی پئیے بغیر ان کا گزارا نہیں ہوتا ان کا بائیکاٹ کیا جائے اگر انقلاب لاناہے تو ملک کا وزیر اعظم فیصل مسجد کے اندر بیٹھے گا پھر کوئی خرچہ نہیں ہو گا پھر نظام بدلے گا ، تقریب سے حبیب رضا بٹ ، چوہدری کامران ارشد ایڈووکیٹ ، مظاہر الاسلام سمیت دیگر نے خطاب کیا جبکہ آخر میں خصوصی دعا پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے کروائی ، احتجاجی مظاہرے میں لوگوں نے حکومت کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے ۔

0 comments
bottom of page