لیبر پارٹی کی ایم پی کیش ہیلن تقریب سے خطاب کرتے ھوئے۔ شرکاء میں سیاسی و سماجی شخصیات شامل۔۔۔
بلیک برن ( طارق چودھری Jhelumnews.uk) کرسچن نیو روڈ بلیک برن پر بائیو ہومیو پیتھک سنٹر کا افتتاح ایک رنگا رنگ تقریب میں کر دیا گیا۔۔ لیبر پارٹی کی ایم پی کیش ہیلن نے اس کلینک کا افتتاح کیا۔ سپین سے آئے ھوئے ڈاکٹر راجہ خالد مریضوں کا علاج کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں بلیک برن کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سابق مئیر بلیک برن چودھری محمد خان، سابق میئر راجہ افتخار حسین ، کونسلر شوکت حسین ، سیاسی و رہنما حاجی شیر عالم، چودھری محمد اسماعیل ، مسعود اختر اور کمیونٹی کی دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز مولانا شعیب حسین شاہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا۔۔ اس موقع پر لیبر پارٹی کی ایم پی کیش ہلین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلیک برن میں ہومیو پیتھک کلینک کا کھلنا خوش آئند ھے اس سے مریضوں کو فائدہ ھو گا۔ صحت کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر راجہ خالد نے کہا ہومیو پیتھک علاج کا آغاز جرمنی سے ھوا۔ ان کا 25 سال کا تجربہ ھے۔ وہ کوشش کریں گے کہ اپنے تجربے سے بلیک برن کمیونٹی کو فائدہ پہنچائیں۔۔ تقریب کے میزبان حاجی محمد الیاس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس میں شامل ہو کر اسے رونق بخشی۔ اس موقع پر تقریب میں شامل مریضوں اور دوسرے افراد نے اس کلینک کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔۔
Comments