top of page

بلڈ پریشر ، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا

 جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ Jhelumnews.uk) ہوشربا مہنگائی کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا بلڈ پریشر ، شوگر اور کولیسٹرول کنٹرول کرنے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے اس ملک میں سب سے سستی موت  شہریوں کا ردعمل  تفصیلات کے مطابق ہوشربا مہنگائی کے ساتھ ساتھ ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا زرائع کے مطابق شوگر انسولین ہیمولین کی قیمت 3000 روپے ہوگئی ہے، اس سے قبل اس کی قیمت 2500 روپے تھی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی گولی کنکور کی قیمت 274 روپے 92  پیسے سے بڑھا  کر 329 روپے 90 پیسے کردی گئی ہے دل کے امراض اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی گولی ٹرائی فورج کی قیمت 364 روپے تھی جو اب  436 روپے 80 پیسے ہوگئی اسی طرح دل کے مریضوں کو کولیسٹرول کنٹرول کرنے کیلئے دی جانے والی گولی لپی گیٹ کی قیمت 225 روپے سے بڑھ کر 270 روپے مقرر کردی گئی ہے شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے بعد اس ملک میں موت  سستی ہوگئی اب غریب آدمی کے لیے علاج کروانا بھی مہنگا ہوچکا اس سے بہتر ہے کہ حکومت ایک ہی دفعہ غریب آدمی کو زہر کا انجیکشن لگا دے تاکہ ساری پریشانیوں سے غریب عوام کی جان ہی ہے چھوٹ جائے 

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page