top of page

بلدیہ دینہ کی نااہلی اور غفلت،،منگلا روڈ پرہسپتال کے سامنے نالوں کا ٹنوں کے حساب سے ملبہ پھینک دیا


دینہ (ادریس چودھری۔Jhelumnews.uk ) بلدیہ دینہ کی نااہلی اور غفلت،،منگلا روڈ پرنجی ہسپتال کے سامنے نالوں کے ٹنوں کے حساب سے ملبے کو سڑک پر پھینک دیا۔شہری شفا کی جگہ بیماریاں اپنے ساتھ لے جانے لگے،ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر۔عوامی حلقوں کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق منگلاروڈ دینہ جو کہ بے تہاشا ٹریفک کی وجہ سے پہلے ہی سکڑ چکی ہے ھے وہاں پر بلدیہ دینہ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے۔ منگلا روڈ پر واقع نجی ہسپتال کے سامنے سڑک پر نالوں کا ٹنوں کے حساب سے گند پھینک دیا گیا ہے۔ ہسپتال اور قریبی دکان داروں کا جینا حرام ہو چکا ہے۔ ہسپتال میں آنے والے مریض صحت کی بجائے مزید بیماریاں لے کر گھروں کو لوٹ رھے ہیں۔ دینہ میں اس وقت دو خواتین اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ عنزہ عباسی اور چیف آفسیر بلدیہ دینہ گلشن نورین۔دونوں خواتین آفیسر کو چاہیے کہ وہ اپنے دفاتر کی ٹھنڈی ہوائوں سے باہر نکل کر عوام کا حال دیکھیں۔ناجائز تجاوزات،جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں نے شہریوں کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔جب کہ ڈینگی وائرس کو یہ ملبہ دعوت عام دے رہا ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page