top of page

بلدیاتی مسائل کے حل میں خواتین کلیدی کردار اداکرسکتی ہیں،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ عمرادریس

پنڈدادنخان(عدنان یونس) بلدیاتی مسائل کے حل میں خواتین کلیدی کردار اداکرسکتی ہیں،شہری میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی حدود میں پائے جانے والے میونسپل مسائل کی بروقت نشاندہی کریں تا کہ ہم اپنے وسائل کے مطابق فوری حل کیلیے اقدامات اٹھا سکیں،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ عمرادریس . تفصیلات کے مطابق خواتین کھلی کچہری کا انعقاد ادارہ جرمن حکومت جی آئی زیڈ، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اورمیونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف آفیسرعمرادریس نے بلدیاتی مسائل کی شنوائی کر تے ہوئے موقع پرہی حاجی ملک سلیمان آفس اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ اورملک امین انفروسمنٹ آفیسرکوہدایات جاری کیں۔شرکاء خواتین کھلی کچہری نے صاف پانی کی عدم دستیابی،نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،کوڑا کرکٹ کا نہ اٹھایا جانا اور گلی محلوں کی صفائی و ستھرائی کا نہ ہونا، پیدائش، اموات، نکاح اورطلاق کی رجسٹریشن اور بلدیاتی خدمات کے حوالے سے عملہ کی طرف سے اضافی پیسوں کا مطالبہ جیسے مسائل بیان کئے اس موقع پرسابق چیئرمین ٹائون کمیٹی کھیوڑہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواتین کو میونسپل مسائل کیلئے متحرک کرنے کے اقدام کو سراہا اور اس کی بہتری کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ خواتین کھلی کچہری کے آغاز پر ساجد علی ایڈووکیٹ ڈائریکٹرپروگرامز سنگت ڈویلپمنٹ فائونڈیشن نے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمی سرکاری اداروں اور شہریوں کے مابین اعتماد سازی کی عملی کوشش ہے اور خواتین کو بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کیلئے ترغیب دینا ہے



0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page