*بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوشوں سے رورل سینٹر دینہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کا اضافہ*
جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار)تفصیلات کے مطابق مشیر صحت پنجاب ميجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ایم این اے حلقہ این اے 60 جہلم بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوشوں سے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں 4 نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی کے بعد اب چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدیل افتخار ،میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر قرۃ العین اور سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر زنیرہ عمران بھی رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں مریضوں کا معائنہ کریں گی۔
بلا شبہ یہ تحصیل دینہ کی عوام کے لیے خوشخبری ہے اور اس سے سینکڑوں دیہات استفادہ حاصل کریں گے۔عوامی حلقوں نے ایم این اے بلال اظہر کیانی اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔اس معاملے سی ای او ہیلتھ ضلع جہلم میاں مظہر حیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر زنیرہ عمران کا کہنا تھا کہ وہ بروز پیر اور جمعرات مریضوں کا مفت معائنہ کرتی ہیں اور ان سے متعلقہ ادویات بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گرمی کے موسم میں دھوپ سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال کریں۔اسی طرح چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدیل افتخار ملک منگل اور بدھ کے دن بچوں کا معائنہ کرتے ہیں۔میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر قراۃ العین بروز ہفتہ رورل ہیلتھ سینٹر دینا میں اپنی خدمات سرانجام دیتی ہیں۔اگر سٹاف نرسز کی کمی کو بھی پورا کر دیا جائے تو یہ سینٹر تحصیل ہیڈ کوارٹر سے بھی زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے
Comments