top of page

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی، چالان شروع

پنڈ دادن خان ۔پٹرولنگ پولیس للہ موڑ کا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت ایکشن۔بغیر ہیلمٹ سواروں اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی.پٹرولنگ ہائی وے پولیس للہ موڑ کی جانب سے ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی پٹرولنگ سید ذولفقار گیلانی کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف چالان شروع کر دئے ہیں جن کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر 50 سے 60 ھے اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے انچارجان۔انسپیکٹر محمود الحق بلوچ کہنا ھے کہ عوام اپنے اداروں سے تعاون کریں ہمارا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہمیں ایک تو اوپر سے ہدایات ہیں دوسرا کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل چلانا ان کےلئے تو خطرہ ھے ھی دوسروں کےلئے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں دوسرا انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ انسانی جان کےلئے بہت اہمیت کا حامل ھے اس سے ہیڈ انجری سے بچا جا سکتا ھے آج کل زیادہ حادثات میں ہیڈ انجری سے اموات کی شرح زیادہ ھے لہذا ہماری عوام سے گزارش ھے کہ اپنے بچوں سمیت اپنی زندگی کی حفاظت کریں انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ کم عمر بچوں اور ہیلمٹ کے بارے میں آگاھی مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ اپنے علاقے میں عوام کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔جبکہ کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف بھی کاروائی کا اغاز کر دیا گیا





0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page