top of page

بغیر ریڈنگ کے ہزاروں بجلی کے بلوں کی تقسیم ،صارفین کا بل پانچ سے سے دس گنا تک بڑھا دیا گیا



کھیوڑہ پنڈدادنخان (تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk )آئیسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کی ناقص کارکردگی عید کی چھٹیوں کا خمیازہ غریب عوام کے سر۔۔ بغیر ریڈنگ کے ہزاروں بلوں کی تقسیم جس میں سینکٹروں بوگس یونٹس ڈال کر صارفین کا بل پانچ سے سے دس گنا تک بڑھا دیا۔ غریب صارفین معلومات مکمل نا ہونے پر اضافی بل بھرنے پر مجبور۔ استعمال شدہ یونٹ کو جاری بل میں درست کروانے کا نظام محمکہ کے سافٹ وئیر میں موجود ہی نہیں۔ آئیسکو کے ہزاروں صارفین سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق آئیسکو سب ڈویژن پنڈدادنخان کی جانب سے ماہ جون کے بجلی کے ہزاروں بل بغیر ریڈنگ لیے بوگس یونٹس لکھ کر جاری کیے گئے ۔ جبکہ بل پر روٹین میں ریڈنگ کی تاریخ لکھ کر صارفین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ بوگس یونٹس کے جاری ہونے والے بلوں کی وجہ سے 9 گنا تک سلیب ریٹس کے فرق کی وجہ اضافی بل جاری ہوئے ہیں۔ اب تک سینکڑوں صارفین 10-07 کلومیٹر دور آئیسکو آفس پنڈدادنخان بل کی درستگی کے لیے چکر لگا چکے ہیں۔ جس سے صارفین کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا اور دیہاڑی دار طبقہ کو بل درستگی کے لیے چھٹی الگ کرنا پڑی۔ جبکہ کم۔علمی کیوجہ سےصارفین کی اکثریت کو غلط بل جاری ہونے کا علم ہی نہیں ہے کیونکہ بل پر ایسا کوئی حوالہ موجود نہیں جس سے معلوم ہو کہ یہ بغیر ریڈنگ کے بوگس یونٹس کا بل جاری ہوا ہے۔ صارفین کا اس حوالے سے بیانیہ آیا ہے کہ اگر عید کی چھٹیوں کو انجوائے کرنے کے لیے ریڈنگ نہیں لی گئی تو یی ریڈنگ عید کی چھٹیوں سے پہلے یا بعد میں لے کر اوسط بل جاری کرتے تو وہ اصل استعمال شدہ یونٹس کے قریب ترین ریڈنگ ہوتی جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا ۔جبکہ دوسری طرف جن صارفین کا بل اصل استعمال شدہ یونٹس کے برعکس 5-4 گنا کم یونٹس کا بل جاری ہوا ہے اس کو درست کرنے کا آئیسکو کے سافٹ وئیر میں آپشن ہی موجود نہیں ہے۔ جس سے اگلے مہینے کاڈبل یونٹس کا بل سلیب ریٹس کے فرق کی وجہ سے 5-4 گنا اضافی آجائے گا۔ بجلی کے بل کی ادائیگی جو پہلے ہی عام صارفین کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے وہاں پر ایسی صارفین دشمن کارکردگیاں قابل مزمت ہں۔ آئیسکو کے اعلیٰ افسران اور نیپرا سے صارفین کا مطالبہ ہے کہ صارفین دشمن پالیسیوں کو تبدیل کر کے ایسے ٹھوس اقدامات کیے جائیں جس سے مستقبل میں صارفین کو مزید پریشانی نہ ہو اور بوگس یونٹس کی ریڈنگ میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت ترین تادیبی کاروائی کی جائے۔متاثرہ صارفین کی سہولت کے محکمانہ طور پر اگلے ماہ اضافی کانٹر لگا کر درست بل کی وصولی کو ممکن بنایا جائے۔






0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page