top of page

برطانیہ کے وزیر اعظم ریشی سونک کی دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ کے رہائشی حال مقیم یو کے شہر سلو چوہدری مبشر احمد ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب ہونے والے کونسلر کو 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد

دینہ (رضوان سیٹھی سے ) برطانیہ کے وزیر اعظم ریشی سونک کی دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ کے رہائشی حال مقیم یو کے شہر سلو چوہدری مبشر احمد ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب ہونے والے کونسلر کو 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا ، یاد رہے کہ چند روز قبل کونسلر چوہدری مبشر احمد نے برطانوی وزیر اعظم ریشی سونک سے ملاقات بھی کی تھی اور انہیں پارٹی کی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم ریشی سونک نے دینہ کے نواحی علاقہ پرانا مہتہ کے رہائشی حال مقیم یو کے میں دوسری بار ویکسم کورٹ پیرش سے منتخب ہونے والے چوہدری مبشر احمد کو 35 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا اور تحریری مبارکباد کا خط لکھا یا درہے کہ 4مئی 2023کو یو کے کے شہر سلو میں دوسری بار بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہوئے تھے ان کا کہنا تھا کہ اپنے علاقہ کی عوام کی دعاؤں سے اللہ پاک نے مجھے جو عزت دی ہے میری خواہش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے زیادہ سے زیادہ خدمات سر انجام دوں ، کونسلر چوہدری مبشر احمد نے وزیر اعظم برطانیہ ریشی سونک کا 35سالگرہ پر نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page