Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر
جہلم:سارہ شریف کی ہلاکت کی تحقیقات میں پولیس کو پوچھ گچھ کے لیے مطلوب ان کے والد، سوتیلی والدہ اور چچا کو پاکستان سے برطانیہ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔سارہ شریف کے والد 41 سالہ عرفان شریف، ان کی اہلیہ 29 سالہ بینش بتول اور عرفان کے بھائی 28 سالہ فیصل ملک کو گیٹوک ایئرپورٹ سے برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر 45 منٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دبئی سے آنے والی پرواز سے اتر رہے تھے۔سرے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین افراد حراست میں ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سارہ کی والدہ کو اس تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں تفصیلات بتا دی گئی ہیں۔سارہ کے والد عرفان، اُن کی اہلیہ بینش اور اُن کے بھائی فیصل نے بدھ کی رات لندن جانے والی پرواز میں سیٹوں کی بکنگ کروائی جو بدھ کی صبح سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔تینوں مطلوب ملزمان سیالکوٹ ایئرپورٹ سے بدھ کے روز صبح 4 بجے ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز EK-2115 سے دوبئی روانہ ہوئے جہاں سے تینوں ملزمان ایمرٹس ائیرلائن کی اگلی پرواز EK-9 دوبئی سے لندن روانہ ہوئے
۔
Comments