top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

برطانیہ: پاکستانی بہو سے نامناسب سلوک کرنے پر شوہر سمیت سسرالیوں کو قید کی سزائیں ویب ڈیسک

عنبرین کے شوہر اصغر شیخ کو والد خالد شیخ اور والدہ شبنم شیخ کے ساتھ سات سال نو ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیافوٹو: ویسٹ یارک شائر پولیس/بی بی سی— فوٹو: فائل

پاکستان سے بیاہ کر لائی ہوئی عنبرین فاطمہ کے ساتھ سسرال میں نامناسب سلوک کرنے پر خاندان کے افراد کو قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈز کراؤن کورٹ نے بیوی کو زہریلا مواد پلانے والے شوہر اصغر شیخ کو والدین سمیت جیل کی سزائیں سنائیں، ہڈرزفیلڈ کے اصغر شیخ کو والد خالد شیخ اور والدہ شبنم شیخ کے ساتھ سات سال نو ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تینوں افراد کو گزشتہ برس ایک کمزور بالغ عنبرین فاطمہ شیخ کو جسمانی نقصان پہنچنے دینے کا قصوروار قرار دیا گیا تھا، عدالت کو بتایا گیا کہ عنبرین کو زبردستی یا دھوکے سے ایسا مواد پلایا گیا جس سے اس کا دماغ متاثر ہوا۔

رپورٹ عنبرین فاطمہ کو 2014 میں پاکستان سے شادی کر کے برطانیہ لایا گیا تھا، خاندان کے کسی بھی فرد نے عدالت میں گواہی نہیں دی۔

عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ عنبرین کو ٹیوب سے کھانا دیا جاتا ہے، اور اس کی حالت میں بہتری کا کوئی امکان نہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دوران سماعت جج نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کہ عنبرین کے ساتھ گھر میں زیادتی کا سلسلہ کب شروع ہوا۔

دوران ٹرائل عدالت کے سامنے آیا کہ ملزمان عنبرین فاطمہ کے گھریلو کام کاج کے معاملات سے ناخوش تھے اور اسی کو بنیاد بنا کر انہوں نے ایک صحت مند، خوش مزاج اور نوجوان خاتون کو موت کے دہانے تک پہنچا دیا۔

اصغر کے بھائی ثقلین شیخ اور بہن شگفتہ کو بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر معطل سزائیں سنادی گئیں۔

عنبرین فاطمہ شادی اور برطانیہ روانگی سے قبل پاکستان میں بطور ٹیچر کام کرتی تھیں۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page