برطانیہ میں قتل ہونے والی 10سالہ بچی سارہ کےکیس میں مطلوب اس کے والد عرفان شریف کی آج پاکستان میں گرفتاری کا امکان ہے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے پاکستانی پولیس افسر کے حوالے سے کہا ہےکہ سارہ قتل کیس میں جہلم کے علاقہ کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والے بچی کے والد اور مطلوب ملزم عرفان شریف کی آج گرفتاری کا امکان ہے۔ اخبار کے مطابق عرفان شریف کے نام پر رجسٹرڈ پاکستانی موبائل سم کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے برطانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ انشاءاللہ رات تک عرفان شریف کو گرفتار کر لیا جائےگا۔عرفان شریف کے والد محمد شریف نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ پولیس مسلسل ان کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، وہ پریشان ہیں اور اپنے بیٹے سے اپیل کرتے ہیں کہ تعاون کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردے۔خیال رہے کہ 10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو برطانوی کاؤنٹی سرے کے ایک مکان سے ملی تھی، لاش ملنے سے ایک دن پہلے عرفان ، اس کی بیوی بینش اور بھائی فیصل پاکستان آگئے تھے۔عرفان نے پاکستان سے برطانیہ کی ایمرجنسی ہیلپ لائن فون کرکے سارہ کی موت کی اطلاع دی۔
top of page
Recent Posts
See Allbottom of page
Comments