برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ کے مبینہ قتل کیس میں جہلم سے اس کے چچا اور دادا کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے چچا اور دادا سمیت 10 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد نا معلوم مقام پر رکھے گئے ہیں، فیملی کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
واضح رہے کہ 10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو سرے کاؤنٹی کے علاقے ووکنگ میں گھر سے ملی تھی، سارہ کی لاش ملنے سے ایک روز پہلے عرفان شریف اور بینیش بتول فرار ہو کر پاکستان آگئے تھے۔
سارہ کی موت کی تفتیش میں عرفان شریف اور بینیش بتول برطانوی پولیس کو مطلوب ہیں۔
コメント