top of page

برطانیہ میں قتل ہونے والی سارہ کے والد اور سوتیلی والدہ جہلم میں نہیں ملے، جہلم پولیس

جہلم پولیس کے مطابق سارہ کے والد اور سوتیلی ماں کی تلاش جاری ہے اور معلومات ملنے پر انہیں گرفتار کر کے انٹرپول کو آگاہ کر دیا جائے گا۔انڈپیڈنٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق لندن حکام نے پاکستان میں ان کے آبائی علاقے ضلع جہلم میں پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں تلاش کرنے کی درخواست کی۔ڈی پی او جہلم پولیس ناصر محمود باجوہ کے مطابق ’لندن پولیس نے رابطہ کر کے سارہ شریف کے والد عرفان کو تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔ڈی پی او کے بقول ’میں نے انٹرپول کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق دو تھانوں کی ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کر دی۔’ایک ٹیم ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم دوسری ٹیم ایس ایچ او تھانہ چونالہ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔’ان افراد کا رہائشی ایڈریس تھانہ چوٹالہ کے علاقہ کڑی جنجیل میں بتایا گیا تھا مگر وہاں وہ اپنی رہائش گاہ پر نہیں پہنچے، البتہ ان کے خاندان کے دیگر افراد وہاں رہائش پذیر ہیں، ان سے بھی معلومات حاصل کیں لیکن انہیں بھی ملک عرفان یا ان کی اہلیہ سے متعلق کچھ معلوم نہیں۔‘ناصر محمود نے کہا کہ ’ہم اس بارے میں اپنی رپورٹ تیار کر رہے ہیں اور تلاش بھی جاری ہے، جیسے ہی کچھ معلوم ہوتا ہے، ہم انٹرپول کو آگاہ کردیں گے۔۔’اگر وہ ہمیں مل جاتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا لیکن ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page