top of page

برطانیہ: اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

لندن: برطانیہ نے اسکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کو روکنے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا۔برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا اور طلبہ کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔اسی سلسلے میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پابندی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے ہونے والی پریشانی کو اُجاگر کیا۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبہ کہتے ہیں فون سے تدریس متاثر ہوتی ہے، ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان کُن ہوتے ہیں۔رشی سونک نے مزید کہا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسکولوں میں موبائل فون سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا ہے۔





0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page