top of page

برسات کے موسم کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ،تمام متعلقہ محکموں کو ریڈ الرٹ جاری



دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk ) ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ انتہائی خطرناک ہے اس موسم میں ڈینگی کی افزائش کے تمام امکانات کو ختم کرنے کے لیے پوری تندہی سے کام کرنا ہوگا یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے ضلع بھر کے تمام سرکاری اداروں کے ہیڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ برسات کے موسم کے بعد ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے تدارک کے لیے تیزی سے کام جاری ہے ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی افزائش روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور تمام متعلقہ محکموں کو ریڈ الرٹ جاری کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مختلف محکموں اور پبلک مقامات کا دورہ کرکے اچانک چیکنگ کریں گے اور کوتاہی یا لاپروائی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گ

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page