top of page

بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر دینہ موجودہ مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے،عنزہ عباسی



دینہ(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk)مروجہ قوانین کے تحت فرائض منصبی سر انجام دیتی رہو گی موجودہ عوامی مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے عنزہ عباسی اسسٹنٹ کمشنر دینہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر دینہ موجودہ مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے تجاوزات کے خلاف گزشتہ روز سے ایکشن لینا شروع کر دیا ہے قانون سے بالاتر کوئی فرد نہیں ہے تجاوزات کو قانونی دائرے میں رہ کر ختم کیا جائے گا انہوں نے توجہ دلانے پر چیف آفیسر بلدیہ دینہ اور ڈی سی جہلم کو لیٹر لکھا کہ مشترکہ قبرستان کے لیے جو رقبہ ملدے محال سے خریدا گیا ہے اس کے اردگرد چار دیواری قائم کرنا اشد ضروری ہے گیس سلینڈر جو سرکاری ریٹ پر شہریوں کو نہیں ملتا اس مسلے کے لیے انہوں نے اگلے روز ایجنسی ہولڈر کو اپنے دفتر طلب کر لیا ہے امید ہے کہ میٹینگ کے بعد گیس سلنڈر کے ریٹ میں کافی کمی ہو جائے گی ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی اس حوالے سے انہوں نے ڈی سی جہلم اور آر ٹی ی اے جہلم کو بامقصد لیٹر لکھا ہے انہوں نے واشگاف الفاظ میں صحافیوں کو بتایا کہ شہری میرے پاس آتے وقت اس بات کا خیال رکھا کریں کہ میں نے صرف وہ کام کرنا ہے جو میری ڈومیل میں ہے انہوں نے صحافیوں کو کہا کہ وہ نشاندھی کیا کریں کہ کہا غلط کام ہو رہا ہے میرا کام یہ ہے کہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے اس مسلے کو حل کروں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page