top of page

بجلی کے بل میں نمایاں کمی یا مکمل طور پر جان چھڑانے کا آسان ترین طریقہ February 5, 2024 ویب ڈیسک


بجلی کے بل میں نمایاں کمی یا مکمل طور پر جان چھڑانے کا آسان ترین طریقہ

February 5, 2024

ویب ڈیسک

بجلی کے بل


ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ہر کوئی بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے۔ جہاں بجلی کے زائد بلوں سے پریشان عوام اپنے گھر، دفتر یا دکان پر سولر پینل سسٹم لگوانے کے خواہشمند ہیں مگر وہیں اس گھبراہٹ کا شکار ہیں شاید سولر پینل سسٹم کی قیمت کم سے کم 8 سے دس لاکھ روپے ہے۔

ایسے افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ سولر پینلز کی قیمت گزشتہ سال کی نسبت اب آدھی ہو گئی ہیں اور اب سولر پینل سسٹم کی تنصیب گزشتہ سال کی نسبت 35 سے 40 فیصد کی بچت کے ساتھ ممکن بنائی جاسکتی ہے.گزشتہ سال کی نسبت سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، اس وقت سولر پینل کی فی واٹ قیمت 50 سے 60 روپے ہے جو کہ گزشتہ سال 120 روپے تھی۔

سولر پینل سسٹم کی کل لاگت کا 70 فیصد حصہ پینلز کی قیمت پر منحصر ہوتا ہے، اگر پینلز کی قیمت 50 روپے سے زائد کم ہوئی ہے تو مکمل سولر سسٹم نصب کروانے والوں کا گزشتہ سال کی نسبت 35 سے 40 فیصد کم خرچ آئے گا۔

ماہرین کے مطابق 5 مرلے کے گھر میں پانچ سے سات کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کروایا جاتا ہے، جس کی مجموعی لاگت گزشتہ سال 12 سے 15 لاکھ روپے تک تھی تاہم اب سولر پینل سستے ہونے کے باعث اسی سسٹم کو 8 سے 10 لاکھ روپے میں نصب کروایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب بڑے گھروں میں 10 سے 15 کلو واٹ کے سسٹم کی تنصیب پر آنیوالی لاگت گزشتہ سال 22 سے 25 لاکھ روپے تھی جسے اب 13 سے 15 لاکھ روپے میں ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح چھوٹے گھروں میں 4 سے 5 لاکھ روپے اور بڑے گھروں میں 8 سے 10 لاکھ روپے کے کم خرچ پر سولر پینل سسٹم نصب کروایا جا سکتا ہےاسی طرح چھوٹے گھروں میں 4 سے 5 لاکھ روپے اور بڑے گھروں میں 8 سے 10 لاکھ روپے کے کم خرچ پر سولر پینل سسٹم نصب کروایا جا سکتا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page