top of page

بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کیخلاف جماعت اسلامی کا ڈومیلی میں احتجاج



بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کیخلاف جماعت اسلامی کا ڈومیلی میں احتجاج

ڈاکٹرقاسم محمود،سیدضیإ اللہ بخاری اور حبیب رضابٹ کی خصوصی شرکت،اہلیان ڈومیلی کی بھی کثیرتعدادمیں شرکت

سوہاوہ(محمدنبیل حسنJhelumnews.uk )تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی میں جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے اور ٹیکسوں کیخلاف احتجاج کیا۔نجی میرج ہال سے بس سٹاپ تک ریلی نکالی گی۔حکومت اور واپڈا کیخلاف نعرے بازی کی گٸی۔اس احتجاج میں اہلیان ڈومیلی اپنے حق کیلیے شہریوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیدوار براۓ ایم پی اے حلقہ پی پی پچیس،سید ضیإ اللہ بخاری ایم این اے حلقہ این اے ساٹھ اور حبیب رضابٹ صدر جماعت اسلامی یوتھ نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔خطاب میں کہا آۓ روز بجلی کے بلوں میں ٹیکسس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاجارہاہے ان سے جمع ہونے والی رقم سے حکمرانوں کی عیاشیاں بڑھ رہی ہیں جبکہ غریب متوسط طبقہ بھوکاپیاسا مررہاہے۔بےتحاشہ بجلی کے بلوں نے غریب عوام سے ایک وقت کا نوالہ بھی چھین لیا۔مزدور کی دیہاڑی ایک ہزار روپے ہے جبکہ اسکا بجلی کا بل بیس ہزار سے زاٸد آۓ وہ اپنے بچوں کا پیٹ پالے یا بجلی کا بل جمع کراۓ۔حکومت کو فلفور اضافی ٹیکس اور اضافہ واپس لے ورنہ عوام کا سمندر پھر مجبورا باہر نکلے گا۔

0 comments
bottom of page