top of page

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز ، عوام کا شدید احتجاج

بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسز ، عوام کا شدید احتجاج

ڈسٹر کٹ بارایسوسی ایشن جہلم کے صدر شیخ اکرام الحق ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ عارف کریم ،انجمن تاجران جہلم کے صدر حاجی ملک اقبال عوان،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک خاورشہزاد، جماعت اسلامی جہلم کے صدر ڈاکٹر قاسم محمودم انجمن شہریارن جہلم،میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی

جہلم(دلنوازاحمد Jhelumnews.uk)جہلم میں بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ پرسماجی رہنماوں تاجرتنظیموں وکلاء صحافیوں نے میجر اکرم شہید پارک کے باہر شدید احتجاج کیا جس میںعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی جس میںڈسٹر کٹ بارایسوسی ایشن جہلم کے صدر شیخ اکرام الحق ایڈووکیٹ ، سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ عارف کریم ،انجمن تاجران جہلم کے صدر حاجی ملک اقبال عوان،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک خاورشہزاد، جماعت اسلامی جہلم کے صدر ڈاکٹر قاسم محمودم انجمن شہریارن جہلم،میڈیا نمائندگان ،سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی اور حکومت وقت سے ظالمانہ بجلی کے بلوں پر لگے ٹیکس کی واپسی کا مطالبہ کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر عوام پر ظلم بند نہ کیا گیا تو دوستمبر کو پہیہ جام ہڑتال کی جاے گی،مقررین نے کہاکہ ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے ،غریبوں سے جینے کا حق نہ چھینا جائے ،مہنگائی نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے ،بجلی کے بل دیکھ کر لوگوں کی سانسیں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔بلوں پر اضافی ٹیکس ختم کئے جائیں ،2ستمبر کو پہیہ جام ہڑ تال کریں گے

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page