جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk)ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے ٹرانسفارمر چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت خوشحال خان اور حیاء خان کے ناموں سے ہوئی۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ملزمان کے پکڑے جانے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگ سرکار کے نقصان سمیت لوگوں کے لیے بھی پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ ٹرانسفارمرز چوری کر کے اس میں سے قیمتی تار اور پرزے نکال لیتے ہیں۔ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments