top of page

، بجلی چوری میں ملوث 13 افراد کو گرفتار جبکہ 45 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم: بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی خصوصی ٹاسک فورسز کے ذریعے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف گزشتہ کئی روز سے آپریشن جاری ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق کارروائیوں کے دوران 45 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں، بجلی چوری میں ملوث 13 افراد کو گرفتار جبکہ 45 کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔پکڑے گئے کنکشنز میں کمرشل اور ڈومیسٹک کنکشنز شامل ہیں، 13 بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کے کنکشن مجموعی طور پر بجلی چوروں کے خلاف 40 سے زائد ایف آئی آرز درج جبکہ بجلی چوری میں ملوث 13 افراد گرفتار کیا گیا ہے۔بجلی چوری کی مد میں تقریباً 72 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ بجلی کے بلوں کے نادہندگان سے 80 لاکھ روپے ریکور کر لیا گیا۔ایس ای آئیسکو سرکل جہلم ذاکر حسین کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے کنکشن منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہیں، بجلی چور اور بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے والے دونوں ہی ملکی معیشت کیلئے دیمک کی طرح ہیں ان دونوں کا بوجھ بھی دوسرے صارفین کو اْٹھانا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی مجرموں کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، ذمہ دار شہری اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں آئیسکو کا ساتھ دیں۔ایس ای آئیسکو نے کہا کہ جہلم کے شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں، بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی سستی، معیاری اور مسلسل فراہمی ممکن ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page