جہلم: تاریخ کی مہنگی ترین بجلی کے بلوں نے عوام کو مشتعل کر دیا اور جہلم میں لوگ سڑکوں پر نکل کر بل جلانے اور انہیں ادا نہ کرنے کی تحریک شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم سمیت ملک میں "بجلی کےبل ادانہیں کریں گے” تحریک شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین بجلی کے بل پاتے ہی شہریوں کا صبر جواب دے گیا اور ملک کے شہر شہر، گاؤں گاؤں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے مارے غصے کے بجلی کے بل جلا ڈالے۔ہر شہری کی زبان پر ایک ہی بات ہے بجلی کے بل ایٹم بم بنا کر ہم پر گرائے گئے ہیں، اتنی کمائی نہیں جتنے بل آگئے ہیں، کچھ بھی ہو جائے، بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے۔جہلم میں کچہری چوک پر وکیلوں، تاجروں اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا، جہلم کےعوام بھی مہنگی بجلی پر برہم ہوگئے۔
top of page
Recent Posts
See Allbottom of page
Commenti