top of page

بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ جہلم شہر و نواحی علاقوں میں شدید سردی اور بجلی کی کھپت کم ھونے کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

جہلم (مشرف جنجوعہ) بجلی اور گیس کی شدید لوڈ شیڈنگ جہلم شہر و نواحی علاقوں میں شدید سردی اور بجلی کی کھپت کم ھونے کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث نظام زندگی معطل ھو کر رہ گیا ہے 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ دوسری طرف گیس بھی گھروں میں نہ آنے کے برابر ہے ، گیس بھی روزانہ 20 سے 22 گھنٹے غائب رہتی ہے اور جن اوقات میں ھوتی ہے ان میں بھی کمپریسرز کے استعمال سے اکثر گھروں میں پریشر نہ ھونے کے برابر ہے ، بجلی اور سوئی گیس دونوں وفاق کے ماتحت ہیں ، وفاقی حکومت کو چاہئے کہ جلد از جلد نوٹس لے کر صارفین کی مشکلات کو کم کرے ۔

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page