Jhelumnews.uk
جہلم ( Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جب زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی بھی آتا ہے بارش نے جہلم شہر کو ڈبو کر رکھ دیا ہر طرف پانی ہی پانی دکاندار حضرات کی دکانوں میں پانی داخل ہونے سے مالی نقصان کا اندیشہ تفصیلات کے مطابق جب زیادہ بارش ہوتا ہے تو زیادہ پانی بھی آتا ہے موسم برسات شروع ہوتے ہی پہلی بارش نے شہر کو ڈبو کر رکھ دیا کرکٹ اسٹیڈیم پانی سے بھر گیا کوئی بازار ایسا نہیں جہاں پانی نہ کھڑا ہو سیوریج کے تباہ شدہ نظام نے شہریوں کی زندگی کو مفلوج بنا دیا سیوریج نظام سے بارش کے رکنے کے کئی گھنٹوں بعد بھی پانی کھڑا رہتا ہے اب بھی کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جبکہ بارش کو رکے ہوئے تین سے چار گھنٹے ہوچکے ہیں اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی سے سیوریج سسٹم درست ہی نہیں ہو رہا اگر تھوڑی سی بھی بارش ہو تو یہاں پر پانی کھڑا یوجاتا ہے اس وقت مدنی محلہ مشین محلہ محمدی چوک اور کئی ایسے گلی محلے ہیں جہاں پر گلیوں میں پانی کھڑا ہوجاتا ہے اور اہل محلہ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں گلیوں میں تین سے چار فٹ تک پانی کھڑا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی ناقص کارکردگی سے سیوریج کا نظام ابھی تک درست نہیں ہوسکا جبکہ دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں پانی کھڑا ہونے سے پانی ہماری دکانوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے ہمیں مالی نقصان بھی ہوتا ہے کئی سال بیت چکے انتظامیہ سے سیوریج نظام درست نہیں ہوسکا سیوریج کے پرانے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں دکانداروں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے سیوریج نظام کو درست کیا جائے اور پرانی بوسیدہ پائپ لائن کو ختم کیا جائے
Comments