top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا؟ محکمہ موسمات نے بتادیا۔بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری سے 21 فروری تک ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

مغربی ہوائوں کا سلسلہ 17 فروری کو ملک میں داخل ہو گا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 فروری کو کوئٹہ، زیارت اور چمن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ 18 سے 20 فروری کو سندھ کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق کشمیر، خیبر پختونخوا اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page