top of page
Writer's pictureJhelum News

بائے بائے،ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد کے اعزاز میں انکی ٹرانسفر کے موقعہ پر الوداعی تقریب





دینہ(ظہیر عباسJhelumnews.uk )ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد کے اعزاز میں ڈی پی او آفس جہلم میں انکی ٹرانسفر کے موقعہ پر الوداعی تقریب کا انعقاد،تفصلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی لیگل سید غلام عباس شاہ اور انچارج برانچز کی تقریب میں شرکت،پولیس افسران نے ڈی ایس پی سوہاوہ کی جہلم پولیس کے لئے خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد نے ڈی پی او جہلم اور پولیس افسران کا شکریہ ادا کیا،اس موقعہ پر ڈی ایس پی سوہاوہ نے کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر سروس کا حصہ ہے، جہلم پولیس کے ساتھ بہترین وقت گزرا جو ہمیشہ یاد رہے گا،جہلم پولیس کیلئے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہتقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد کو شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، تمام پولیس افسران نے ڈی ایس پی سوہاوہ ملک ریاض احمد کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page