top of page

آرمی چیف کا دینہ کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ کا دورہ،جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ



دینہ(تحصیل رپورٹرJhelumnews.uk )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے پاس اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ آرمی چیف نے بدھ کو دینہ کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔پاک فوج کے سربراہ کی آمد پر کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں اسٹرائیک کور کی اپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔جنرل عاصم منیر نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی، 4 ٹینکوں کی مشقوں، لانگ رینج ایس ایچ، 15 آرٹلری گنوں کی گولہ باری کی صلاحیتوں اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے آگاہ ہے اور اس کے پاس تمام پہلوؤں کے مطابق اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔آرمی چیف نے اعلیٰ درجے کی پیشہ وارانہ مہارت پر اسٹرائیک کور کے دستوں کی طرف سے دکھائے جانے والے جذبے کو بھی سراہا جنرل عاصم منیر نے یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب چند دن قبل ہی انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا خطے کے امن اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے قلعہ بالا حصار میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی تھی اور دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے ان کے ناقابل یقین عزم کو سراہا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے اور افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونا عبوری افغان حکومت کی جانب سے دوحہ امن معاہدے سے انحراف ہے



0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page