top of page

آئیسکو نے نئی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ’آئیسکو سمارٹ’’ (IESCO SMART) متعارف کروا دی

جہلم(رانا محمد عاصم سے)چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود نے کہا ہے کہ آئیسکو نے ہمیشہ اپنے صارفین کی سہولیات اور مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو پاور سیکٹر میں متعارف کرایا ہے، اسی سلسلے میں آئیسکو نے نئی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ’آئیسکو سمارٹ’’ (IESCO SMART) متعارف کروا دی ہے۔ آئیسکو کے بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کی حامل آن لائن ایپلی کیشن کی بدولت صارفین کو اآن لائن بجلی کے نئے کنکشنز کا حصول، غلط میٹر ریڈنگ کی درستگی، بلوں کی اقساط، بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، تبدیلی نام/ٹیرف، میٹر تبدیلی، آن لان بلوں کا حصول اور ادائیگی، بجلی کی متعلقہ شکایات کا اندراج اور بروقت ازالہ، بجلی کے نئے کنکشنز اور شکایات کی ٹریکنگ اور بل کے بارے میں ا?ن لائن معلومات تک رسائی ممکن ہو گی۔ ڈاکٹر طاہر مسعود کا کہنا تھا کہ ہم نے صارفین کو سٹیٹ آف دی آرٹ سروسز کی فراہمی کا عہد کر رکھا ہے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ’’آئیسکو سمارٹ’’ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جہاں صارفین کے مسائل کا ازالہ ایک جگہ پر ہی ممکن ہوگا۔ آئیسکو صارفین پلے سٹور سے IESCO SMART ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page