top of page
Writer's pictureJhelum News

آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 25 سے کامیابی حاصل کر کےترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے،مہرفیاض



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے جہلم نیوز اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن کی قیادت میاں نواز شریف خود کریں گے ، فتنہ خان نے صرف ملک میں فساد پھیلانے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی آج وہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے میاں نواز شریف کو طے شدہ منصوبے سے ناہل کیا گیا ناکردہ گناہوں کی سزا دے کر ملک کی سیاست اور عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جیسا کرو گے کے اصول یہ مکافات عمل ہے عمران نیازی کردہ گناہوں کے لیے عدالتوں سے سزائیں لے رہا ہے موجودہ حکومت نے اپنے تمام مسائل صرف کر کے درست سمت میں لے کر گئی ہے اب نہ صرف سازشی ٹولے کا باپ بند ہو گیا ہے بلکہ نوجوانوں کے اخلاق بگاڑنے والے بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صرف قائد نواز شریف ہی صلاحیت رکھتے ہیں مدینہ کی ریاست کے دعوے دار توشہ خانہ تحائف چرا کر انہیں اونے پونے داموں فروخت کر کے ملک کی بدنامی کا باعث بنے آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو پاکستان کے باشعور عوام مسترد کر دیں گے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے جس جرأت ،بہادری ، دیانت داری اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16مہینوں کی مختصر مدت میں ملک کو در پیش بحرانوں سے نکالا جو ایک قابل تحسین عمل ہے حلقہ پی پی 25 کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ من پسند بندوں کے کام کیے گئے آج بھی حلقہ پی پی 25بے شمار مسائلوں کو شکار ہے تحریک انصاف نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں حلقہ پی پی 25 بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے پہلے کی طرح ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے ضلع جہلم صرف مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ تمام سیٹیں جیت کر اپنے قائد میاں نواز شریف کو گفٹ کریں گے ۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page