top of page

اے سی دینہ حمد اللہ نے ترکی میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کولیکشن پوائنٹ مین چوک میں قائم کر دیا

دینہ ( رضوان سیٹھی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے ترکی میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے کولیکشن پوائنٹ مین چوک دینہ میں قائم کر دیا ، مشکل گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں عوام اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی میں آنے والے زلزلے میں ہزاروں افراد کی ہلاکتیں اور بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ نے مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر کولیکشن پوائنٹ قائم کر دیا جہاں لوگ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں اور ترک بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں ، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرنا ہم پر فرض ہے جتنی مدد ہو سکتی ہے عوام اس میں حصہ ڈالے

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page