top of page

اے آئی جی کمپلینٹس پنجاب احسان اللہ چوہان کی ڈی پی او آفس جہلم میں پولیس کے غازیوں سے ملاقات

جہلم(ادریس چودھری)اے آئی جی کمپلینٹس پنجاب احسان اللہ چوہان کی ڈی پی او آفس جہلم میں جہلم پولیس کے غازیوں سے خصوصی ملاقات، ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ اور دیگر افسران کی شرکت، تفصیلات کے مطابق اے آئی جی کمپلینٹس پنجاب نے غازی پولیس افسران سے بات چیت کی اورمسائل دریافت کیے،اے آئی جی کمپلینٹس پنجاب کا کمانڈ اینڈ کنٹرول، پولیس لائینز، ایم ٹی سیکشن، تھانہ سٹی، تھانہ دینہ، ڈی ایس پی سٹی آفس، پولیس خدمت کاؤنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم، پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ سینٹر اور میثاق سنٹر کا دورہ،فرض کی راہ میں بہادری کی مثال قائم کرنے والے افسران وجوانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جن کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے،اے آئی جی کمپلینٹس پنجاب احسان اللہ چوہان کی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تھانہ جات اور دفاتر کی ورکنگ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق تھانہ جات اور دفاتر کی ورکنگ کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page