دینہ(تحصیل رپورٹر)اے این ایف نے دینہ سے برطانیہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کورئیر آفس سے ہیروئن برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے دینہ میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 1 کلو 590 گرام ہیروئن برآمد کی ہے، ہیروئن ڈنر سیٹ کے کارٹن میں مہارت کے ساتھ چھپا کر برطانیہ اسمگل کی جا رہی تھی۔پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا،منشیات قبضے میں لیکر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
top of page
bottom of page
Commenti