جہلم(پروفیسر خورشید ڈار)ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم میں جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا تقریب انتہائی سادہ لیکن پروقار تھی تفصیلات کے مطابق مسٹر اورنگ زیب خان ای ٹی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم نے دیگر محکموں کی طرح اپنے آفس جہلم میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد کی اس تقریب میں تمام آفیسران اور اہلکاران نے حصہ لیا انتہائی دلی جزبے کے تحت ایک بہت بڑا کیک اورنگ زیب خان ای او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کاٹا اس تقریب کی انفرادیت یہ ہے کہ دیگر تقریبات کی نسبت اس میں اہلکاروں اور آفیسران نے ملی نغمے جوش و جذبے سے گائے ان کے چہروں سے حقیقیی خوشی نمایاں ہو رہی تھی تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی
top of page
bottom of page
Comments