top of page
Writer's pictureJhelum News

ایک میڈیکل رپورٹس کیلئے 30 کلومیٹر طویل 2گھنٹے کا سفر لوگوں کر موت کے منہ میں دھکیلنے لگا

للہ ٹاؤن (تصور حسین ولیالJhelumnews.uk )علاقہ تھل کی زندگیوں کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس سے مشروط ہو گیا۔ایک میڈیکل رپورٹس کیلئے 30 کلومیٹر طویل 2گھنٹے کا سفر لوگوں کر موت کے منہ میں دھکیلنے لگا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھل جس میں للہ، کندوال ،احمد آباد اور ٹوبھہ بھیلوال تک کسی بھی جگہ پر مستقل ڈاکٹر اور سول ہسپتال کی سہولت نہ ہونے کی وجہ زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس ان کی زندگیوں سے مشروط ہو گئیں کسی علاقے میں کوئی حادثہ رونما ہو یا پھر کوئی لڑائی جھگڑا ہو ہر زخمی کو میڈیکل رپورٹ ( ایم ایل سی) کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ میڈیکل رپورٹ بنوانے کے لیے اس بدنصیب زخمی کو 30سے40 کلومیٹر کا سفر طے کرکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان جانا پڑتا ہے اور پھر وہاں پر ڈاکٹر اس کو حسب توقع یہ لکھ دیتے ہیں کہ مریض کو راولپنڈی یا سرگودھا لے جاؤ۔ یہ ایک ایسا درد ناک اور اذیت والا سفر ہے جس میں پل پل مریض مر رہا ہوتا ہے اور بعض اوقات مریض اس ایک رپورٹ کی خاطر راستے میں ہی دم توڑ جاتا ہے کیونکہ یہ 30 سے 40کلومیٹر کلومیٹر کا سفر اور تباہ شدہ سڑک اس زخمی مریض کی تکلیف میں مزید اضافہ کر دیتا ہے اور جس ایمرجنسی صورتحال میں زخمی مریض کو علاج معالجے کی ضرورت ہوتی ہے وہ بلاوجہ اس سفر میں گزار دیتا ہے۔ اہل علاقہ کی علاقائی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر صحت و وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ فوری طور آر ایچ سی للہ کو سول ہسپتال کا درجہ دیا جائے جس میں فوری پر پرمننٹ ڈاکٹر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ایمبولینس کی بھی منظور ی دی جائے۔تاکہ عوام بروقت میڈیکل رپورٹس بنوا کر بذریعہ موٹروے کسی بھی نزدیکی ہسپتال میں پہنچ کر اپنی قیمتی زندگیوں کو بچا سکے





0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page